12 مارچ 2012 - 20:30

امریکی پولیس نے پرامن مظاہرے میں شرکت کرنے والے چودہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: گرفتار شدہ افراد نے چیز بینک {[chase bank کے سامنے کۓ جانے والے پرامن مظاہرے میں شرکت کی تھی۔ اس مظاہرے کا اہتمام کرنے والوں نے ایک بیان میں اٹلانٹا پولیس کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوۓ امریکہ میں مالی بدعنوانی اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔ واضح رہے کہ وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کا آغاز امریکہ کے شہر نیویارک سے ہوا تھا اور یہ تحریک بڑی تیزی کے ساتھ امریکہ کے دوسرے شہروں اور دنیا کے دوسرے ممالک تک پھیل گئي۔ امریکی پولیس اب تک مختلف شہروں سے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر چکی ہے۔
....... 
/169